ٹریفک حادثہ میں1شخص جاں بحق،3شدید زخمی

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) تاندلیانوالہ اوکاڑہ روڈ چک 412گ ب کے قریب ٹریفک حادثہ حادثہ میں 3افراد زخمی اور1افراد موقع پر ہی دم توڑ گیا ,تفصیلات کے مطابق گاڑی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی، حادثہ کے باعث تین افراد زخمی جبکہ ایک موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمز موقع پر پہنچ گئی اور ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26سالہ دانش ولد عبدالرحمن کے نام سے ہوئی جس کا تعلق امین پور بنگلہ سے ہے،جبکہ زخمیوں میں 153گ ب ٹوبہ کے رہائشی 25سالہ بلال ولد سلطان، 25سالہ آمنہ زوجہ بلال 40سالہ روبینہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں