ٹریفک حادثہ میں46سالہ شخص جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) نواحی علاقے چک نمبر 359گ ب ننگل کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں لوڈر رکشہ سوار 46 سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شکیل احمد ولد منظور احمد کے نام سے ہوئی،۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئی اور جنگ روڈ کے راستے رکشہ سے مریض کو ریسکیو کیا گیا۔ فوری طور پر آکسیجن فراہم کی گئی اور سی پی آر (CPR) پرفارم کرتے ہوئے مریض کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹر اسامہ نے مریض کو ڈیڈ قرار دے دیا۔ کالر کے مطابق شکیل احمد اپنے بیٹے کے ہمراہ لوڈر رکشہ پر گوجرہ سے ننگل گائوں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے گلے میں ڈالی ہوئی چادر رکشہ کی شافٹ میں پھنس گئی، جس کے باعث وہ نیچے گر گئے۔ گرنے کے نتیجے میں سر پر شدید چوٹ لگی اور خون کی الٹی آنے کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا. ریسکیو نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد مرحوم کی ڈیڈ باڈی اور ذاتی سامان ان کے بیٹے کے سپرد کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں