ٹریفک حادثہ پر پٹرولنگ پولیس کے 4اہلکار معطل

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال نے جڑانوالہ ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرولنگ گشت پر مامور انچارج ہیڈ کانسٹیبل اور3 کانسٹیبلان کو معطل کر دیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود جڑانوالہ لاہور روڈ پر پیش آنیوالے ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے11افراد کی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ گشت پر مامور ٹیم کے انچارج ہیڈ کانسٹیبل رمضان،3 کانسٹیبلان امداد،شہباز اور وقاص کو معطل کر دیا ہے اور کہا ہے کہ معطل اہلکاروں کیخلاف مزید محکمانہ انکوائری کی جائے گی ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال کا کہنا ہے کہ دوران ڈیوٹی فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں ہو گئی مرزا انجم کمال نے جڑانوالہ میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں