35

ٹریفک حادثے میں 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، مقابلے میں ڈاکو پارک

ساہیانوالہ، چنیوٹ (نمائندگان) تھانہ ساہیانوالہ کے نواحی علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک، تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 43 ج ب پیروآنہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں قمر اقبال عرف بالو گڈگور نامی ڈاکو سے پولیس کی مڈ بھیڑ ہوگئی دو طرفہ فائرنگ سے قمر اقبال عرف بالو کو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال منتقل کرنے کے دوران وہ راستے میں ہی دم توڑ ہوگیا، دوران فائرنگ ایک راہگیر خاتون50سالہ کنیزہ بی بی بھی فائر لگنے سے زخمی ہوگئی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جھنگ روڈ اڈا پٹھان کوٹ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر جاں بحق، ریسکیوذرائع کے مطابق جھنگ روڈ اڈا پٹھان کوٹ کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل میں دھند کے باعث تصادم، موٹر سائیکل سواردو افراد یاسین ولد صوبہ خا ن بعمر 25 سال ‘محمد خان ولد محمد اسلم بعمر 28 سال سکنہ چکنمبر 144 موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نینعشیںورثا کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں