ٹریفک حادثے میں25سالہ مزدور جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) چک نمبر 271 گ ب کمالیہ میں پیش آنیوالے ایک افسوسنا ک روڈ ٹریفک حادثے میں 25سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آدمی ٹریکٹر ٹرالی بیک کرواتے ہوئے ٹرالی سے ٹکرا گیا. اور شدید سر کی چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت الطاف ولد نذیر احمد کے نام سے ہوئی، عمر 25 سال تھی اور وہ پیشے کے اعتبار سے مزدور تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم مریض پہلے ہی جاں بحق ہو چکا تھا۔ لواحقین نے لاش کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں