13

ٹریفک سگنلز کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کو تیز کردیا گیا ہے،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق میونسپل کارپوریشن فیصل آباد شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرگرم عمل ہے۔ ایڈمنسٹریٹر/کمشنر راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ شہر بھر کے ٹریفک سگنلز کو فعال بنانے کے لئے جاری اقدامات کو مزید تیز کردیا گیا ہے اور خراب سگنلز کو مرمت کرکے فنکشنل بنایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مین شاہرات پر خراب حصوں کے پیج ورک کے ساتھ اندرونی گلیوں اور روڈز پر اسفالٹ بچھانے کا کام بھی جاری ہے اور ستارہ کالونی، پیپسی گودام پل عبداللہ پر اسفالٹ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔اسی طرح شاہرات پر روشن فیصل آباد پروگرام کے تحت سٹریٹ لائٹس کو روشن کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ناولٹی پل پر نصب لائٹس کو چالو کردیا گیا جس سے رات کے اوقات میں سفر کرنے والوں کو معیاری سہولت میسر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے میونسپل کارپوریشن کو مزید متحرک بھی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں