ٹریفک سیکٹر انچارج کی ویڈیو بنانے والا گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) انچارج ٹریفک نے بغیر اجازت موبائل فون پر ویڈیوز بنانے والے کے 1ساتھی کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا، پولیس تھانہ سٹی نے 2 افراد کیخلاف 3 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات سینئر ٹریفک آفیسر سیکٹر انچارج ظہر عباس نے پولیس تھانہ سٹی کو بتایا کہ دوران ڈیوٹی پل جھال پر موجود تھا کہ اسی دوران 2 کس افراد نے بغیر اجازت موبائل فون پر ویڈیوز بنانا شروع کر دی منع کرنے پر مذکوران نے دھمکیاں دینا شروع کر دی جن میں سے پکڑے جانیوالے ایک شخص کی شناخت احسن رضا ساکن سجاد پارک کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اسکا ایک نامعلوم ساتھی فرار ہو گیا پولیس تھانہ سٹی نے انچارج ٹریفک کی مدعیت میں 2 افراد کیخلاف 3 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں