6

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں،2کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی اوفیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر گزشتہ تین روز میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے افراد کیخلاف بھرپور کریک ڈائون۔ضلع بھر میں ٹر یفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف وسیع پیمانے پر مشترکہ کاروائیاں دوکروڑ سے زائد کے جرمانے۔ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 8390افراد کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے 01 کروڑ 67لاکھ 80ہزار روپے کے جرمانے اور 714موٹر سائیکلز موقع پر بند کردی گئیں۔ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالے1569افراد کیخلاف چالان کر کے 31لاکھ 38ہزار روپے کے جرمانے وصول کئے اور 305گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی خلاف کاروائی کرتے ہوئے 335چالان کیے گئے اور ایک لاکھ 4ہزار چھ سو روپے جرمانہ وصول کیا گیا اور 97 گاڑیاں بند کی گئی۔ دھواں چھوڑنے والی اور روڈ پر غیر محفوظ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1239افراد کے چالان کرکے 20لاکھ 23ہزار 500روپے جرمانہ وصول کیا گیا اور 258گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ نابالغ ڈرائیونگ اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2835چالان کیے گئے اور 24لاکھ 45ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے 383گاڑیاں قبضہ میں لی گئیں۔ سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر پنجاب موٹر وہیکلز آرڈیننس کے تحت 135 مقدمات بھی درج کیے گئے۔ سی پی اوفیصل آباد نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا نفاذ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں