ٹریفک وارڈنز کو افطاری کے اوقات میں الرٹ رہنے کی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) افطاری کے اوقات میں تمام آفیسرز اور جوان الرٹ ہو کر چوک ہائے اور رش والے مقامات پر موجود رہے تاکہ شہریوں کو سڑکوں پر کسی قسم کی ٹریفک دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے سڑکوں پر شہریوں کی خدمت اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے افطاری کے رش کے اوقات میں مختلف چوکوں، سیکٹرز اور سرکلز کی ٹریفک ڈیوٹی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹریفک سرکلز کے ٹریفک آفیسرز اور جوان الرٹ ہو کر رمضان مبارک کے دوران آئندہ بھی سڑکوں پر موجود رہیں گے اور افطاری اپنی ڈیوٹی پوائنٹس پر ہی کریں گے جو محکمے کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے خود بھی ٹریفک کے جوانوں کے ساتھ سڑک پر ہی افطاری کی تمام کاوشوں کا مقصد شہریوں کی اس مبارک مہینے میں سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں