ٹریفک پولیس پر فائرنگ کی مذمت

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں نے فرض کی راہ میں جانیں قربان کرکے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے ٹریفک انچارج جلال خان۔ کانسٹیبلز عزیز اللہ اور عبداللہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔ محسن نقوی نے کہاکہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ٹریفک اہلکاروں نے فرض کی راہ میں جانیں قربان کرکے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں