ٹریفک پولیس کی جانب سے عیدالفطر کے حوالے سے شاپنگ مارکیٹس کیلئے جامع پلان جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے عیدالفطر کے حوالے شاپنگ مارکیٹس کے لیے جامع پلان جاری کر دیا گیا ان خیالات کا اظہار سی ٹی او ناصر جاوید رانا نے ضلع بھر کے سرکل آفیسرز اور سیکٹر انچارجز سے میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کی مانیٹرنگ متعلقہ محکمہ کیساتھ ملکر شروع کر دی گئی۔ تمام مارکیٹیں میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی، تمام سرکل آفیسرز اور سیکٹر انچارجز کی جانب سے تجاوز لینے کے بعد پلان تشکیل دیا گیا۔ تمام رش والے مقامات کے لیے اضافی پارکینگ انتظامات کیے جارہے ہیں۔ شہری کسی بھی ٹریفک دشواری کی صورت میں ہیلپ لائن 1915پر کال کریں۔ تمام ٹریفک کی صورتحال کی مانیٹرنگ سیف سٹی کی مدد سے بھی کی جا رہی ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا۔ ون ویلنگ اور خطرناک انداز ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں تمام سرکل آفیسرز اور سیکٹر انچارجز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں