ٹریفک کے مختلف حادثات ،2افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 2نوجوان لقمہ اجل بن گئے’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ نڑوالا بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں پر ابوبکر نامی نوجوان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ آٹو رکشہ کی ٹکر لگنے سے سڑک پر گرا تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ دوسرا حادثہ غلام محمد آباد کے علاقہ اسماعیل مسجد روڈ پر پیش آیا جہاں پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار افضل سکنہ مراد آباد کو روند دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا اور وہ بھی دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثات کے مرتکب ڈرائیورز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں