ٹرینوں کے کرایوں میںاضافہ

لاہور (بیوروچیف) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کل 5فروری سے ہو گا ،ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5فیصد اضافہ ہو گا۔ٹرین کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس سمیت تمام آئوٹ سورس ٹرینوں پربھی ہو گا۔حکومت نے 31جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر ایک روپے کا اضافہ کیا جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 257روپے 13پیسے ہو گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 267روپے 95پیسے ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں