ٹرین حادثہ’13افراد ہلاک

اوساکا (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو کے جنوب مغربی علاقے اوساکا میں ٹرین حادثے میں 13افراد ہلاک اور98زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین اوساکا کے قصبے نزندا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔ حادثے کے وقت ٹرین میں 241مسافر اور 9عملے کے ارکان سوار تھے، زخمی ہونے والوں میں 5کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دیگر مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔اوساکا کے گورنر نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے ریاستی اور وفاقی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں