ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور (بیوروچیف) لاہور سے اسلام آباد آنے والی ٹرین حادثے میں بال بال بچ گئی ‘لالا موسی سٹیشن کے پاس اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کا ویل ٹوٹ گیا،ڈرائیور کے بروقت بریک لگانے سے ٹرین حادثے کا شکار ہونے سے محفوظ رہی۔ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹیم متاثرہ ٹرین کی بحالی میں مصروف ہے۔بحالی کا عمل مکمل ہوتے ہی ٹرین روانہ کر دی جائے گی۔دوسری جانب ٹرین کا ویل کیوں اور کیسے ٹوٹا ، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں