ٹرین سے گرنے والا مسافر جان کی بازی ہار گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھمرہ کے قریب ٹرین سے گر کر مسافر لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سکھر کا رہائشی ابوبکر نامی مسافر کراچی سے لاہور جا رہا تھا جب ٹرین چک جھمرہ اسٹیشن کے قریب پہنچی تو وہ ٹرین کے دروازہ میں کھڑا تھا کہ اچانک اس کا پائوں پھسلنے سے گر پڑا اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں