ٹرین ماڑی انڈس کا براستہ فیصل آباد روٹ بحال کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبرآف کامرس کے سا بق ممبر ایگزیکٹو اور انجمن کلاتھ مرچنٹس ا مین پور بازار رانا اکرام اللہ نے وزیراعظم میاں شہباز شر یف اور و فاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہورسے چلنے والی پسنجر ٹرین ماڑی انڈس کا براستہ فیصل آباد، سرگودھامیانوالی روٹ بحال کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لاہور سے چلنے وا الی ماڑی انڈس پسنجر ٹرین براستہ فیصل آباد میانوالی آتی جاتی تھی جسے بسوںاورویگن مالکان کی ملی بھگت سے اس روٹ کو بند کردیا ہے اور سا نگلہ سے ماڑی انڈس پسنجر ٹرین کو چنیوٹ کیطرف روانہ کردیا جاتا ہے رانا اکرام اللہ نے کہاکہ فیصل آبا د کا شمار پنجاب کے دوسرے بڑے شہرمیں ہوتا ہے لیکن فیصل آ بادکے عوام اورتاجروں کو24گھنٹوںمیںبراستہ سرگودہا میانوالی سفرکیلئے ایک بھی ٹرین کی سہولت میسر نہیں جبکہ بسوں اورویگنوںکے کرائے عام مسافروں کی پہنچ سے دورہیں ۔رانا اکرام اللہ نے مطالبہ کیا کہ لاہوسے چلنے والی پسنجر ٹرین ماڑی انڈس کا براستہ فیصل آباد، سرگودھامیانوالی روٹ بحال کیا جائے اس سے ریلوے کی آمدنی میںاضافہ اور مسافروں کو سستے سفرکی سہولت میسر آئیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں