ٹرین میں خاتون کو تھپڑ جڑنے والا ٹکٹ چیکر معطل

لاہور (بیورو چیف)ٹرین میں خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے والے سپیشل ٹکٹ ایگزامینر کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق 5روز قبل فیصل آباد سے راولپنڈی جانیوالی پاکستان ایکسپریس میں سامان راستے میں رکھنے پر جھگڑا ہوا تھا جس پر ٹکٹ چیکر نے غصے میں آ کر خاتون کو تھپڑ مار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں