ٹرین پر حملہ آوردہشتگرد نشان عبرت بن گئے،مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد جہنم واصل اور عبرت کا نشان بن گئے ہیں۔پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیان میں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ آوردہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔ جنہم واصل ہونے والے دہشتگرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں