ٹرین کی زد میں آکر شہری چل بسا

گوجرہ(نامہ نگار)ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہوا ہے کہ تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر99ج ب ریلوے لائن کے قریب ایک شخص ٹرین کی ٹکر لگنے سے شدیدزخمی اور بے ہوشی کی حالت میں پڑاہے جس پر پولیس نے فوری طور پر اس کو ریسکیو 1122 کی مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیا جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا جس کی جیب سے پاسپورٹ برآمدہوا جس پر ایاض ولداصغر علی ساکن ٹوبہ ٹیک سنگھ درج تھا پولیس نے اس کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں