ٹرین کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی کے قریب مخبوط الحواس خاتون ٹرین کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی’ ستارہ کالونی کی رہائشی خاتون زرینہ بی بی کا ذہنی توازن درست نہ تھا ۔آج صبح ریلوے پٹڑی پر بیٹھی تھی کہ کراچی سے آنے والی شالیمار ایکسپریس کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔ پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں