ٹریوس ہیڈ نے بھارتی شائقین کے رویے پرخاموشی توڑدی

حیدرآباد (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کے بیٹر ٹریوس ہیڈ نے بھارتی شائقین کے رویے پر خاموشی توڑ دی۔آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں سنچریاں بنا کر بھارتی شائقین کا دل توڑ دیا تھا۔اس وقت آئی پی ایل میں وہ سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیل رہے ہیں۔ٹریوس ہیڈ نے حال ہی میں بھارتی شائقین کے رویے کے بارے میں بات کی اورکہا کہ میں اس حقیقت کا احترام کرتا ہوں کہ بھارت اتنا بڑا ملک ہے جس میں اتنی بڑی فالوونگ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں