گوجرہ(نامہ نگار)ٹریڈرز ایسوسی ایشن گوجرہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کی پر وقار تقریب آ ج یکم نومبر بروز بدھ رات 7 بجے مقامی میرج ہال وائٹ پیلس تحصیل آفس روڈ پر منعقد ہوگی جسکے مہمان خصوصی سینئر تاجر رہنماء رانا خالد محمود آف ٹوبہ ٹیک سنگھ ہونگے جبکہ صدارت ٹریڈرز ایسوسی ایشن گوجرہ کے بانی و صدر رانا محمد سعید راشد منج کریں گیں۔ تاجر رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندہ افراد کی خصوصی آمد ہوگی۔ جملہ قیادت کی طرف سے انتظامات مکمل کرتے ہوئے دعوت نامے جاری کر دئے گئے ہیں پروگرا م کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
40