54

ٹریکٹر ٹرالی اورموٹر سائیکل میں تصادم ، خاتون جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)کمالیہ رجانہ روڈ سرفراز موڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر, حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، جاں بحق خاتون مسرت زوجہ شعبان عمر 30 سال چونگی نمبر 4 کمالیہ کی رہائشی تھی،سرفراز موڑ سے آگے رجانہ روڈ پر رجانہ کی طرف سے آتی ہوئی خالی ٹریکٹر ٹرالی والے نے ہٹ کیا اور ٹرالی ٹریکٹر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا- زخمی شخص کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو اسپتال کمالیہ شفٹ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں