31

ٹریکٹر ٹرالی اور بس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 2افراد جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سمندری روڈ پر جھال بائی پاس کے قریب تیزرفتاربس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوارشخص زندگی کی بازی ہارگیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے بس ڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق صدرگوگیرہ اوکاڑہ کا رہائشی 50سالہ بہاول ولد محمد عمر موٹرسائیکل پرشہرکی طرف آرہا تھا کہ جب وہ سمندری روڈ جھال بائی پاس روشن والا کے قریب پہنچا توتیزرفتاربس کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہوکرگرپڑا توحادثے کا مرتکب بس ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 50سالہ بہاول ولد محمد عمر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا تھا پولیس نے نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے حادثے کے مرتکب ڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں