105

ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ، نوجوان جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ عابد پارک گوجرہ کارہائشی معین ولددلشاد موٹر سائیکل نمبر 6751FDN پر سوار تحصیل آفس روڈ پرجا رہاتھاکہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور جو موقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیاجس کی نعش کو ریسکیو 1122کے جوانوںنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منقل کردیا۔جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔سٹی پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں