فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر 10 سالہ بچہ موت کی آغوش میں پہنچ گیا’ ضروری کارروائی کے بعد الائیڈ ہسپتال میں نعش ورثاء کے حوالے۔ بتایا گیا ہے کہ سانگلہ کے علاقہ علی ٹائون کے محنت کش بابر حسین کا 10 سالہ بیٹا ارسلان گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک کھیلتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا’ الائیڈ ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈباڈی لواحقین کے سپرد کر دی گئی۔
54