1

ٹریکٹر ٹرالی سے موٹرسائیکل کا تصادم، خاتون جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) موٹر سائیکل حادثہ، خاتون جاں بحق ‘ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار 265گ ب سے عبدالحکم کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک سامنے سے آنے والی ایک ٹرالی سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھی خاتون شازیہ بی بی زوجہ منصب علی (عمر 45 سال) سڑک پر جا گریں اور بے ہوش ہو گئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو عملے نے خاتون کے وائٹلز چیک کیے جو موجود نہیں تھے۔ ابتدائی معائنے کے مطابق خاتون کو سر میں اندرونی چوٹ کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی. ریسکیو اہلکاروں نے ڈیڈ باڈی مینجمنٹ کے تحت لاش کو کور کیا اور پنجاب پولیس کے ملازم جلال الدین کی نگرانی میں لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پیر محل منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی مزید تحقیقات پولیس کی جانب سے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں