64

ٹریکٹر ٹرالی نے 10 سالہ بچہ کچل دیا

اوکاڑہ (بیوروچیف)اوکاڑہ ٹریکڑٹرالی نے 10 سالہ بچہ کچل دیا جس سے بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حجرہ شاہ مقیم کے قریب ایک تیز رفتار ٹریکڑ ٹرالی نے بے قابو ہو کر ایک 10 سالہ بچے محمد عیش ولد طارق کو کچل ڈالا بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ٹریکڑ ٹرالی قبضہ میں لے لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں