ٹریکٹر ٹرالی کنڈا کھلنے سے موٹر سائیکل کیساتھ جا ٹکرائی،نوجوان جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کا کنڈا کھلنے سے موٹرسائیکل سوار ٹرالی سے ٹکرا کر لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 203 گ ب کا رہائشی ذیشان ولد قیصر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ 487 گ ب کے قریب پہنچا تو اچانک روڈ پر جاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کا کنڈا کھل گیا اور ٹرالی الگ ہو گئی تو عقب سے آنیوالا موٹرسائیکل سوار ذیشان مذکورہ بے قابو ٹرالی سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں