51

ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے باپ بیٹے اور بیٹی سمیت جاں بحق

لاہور (بیوروچیف) لاہور کے نواحی علاقہ مانگا منڈی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے3افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ مانگا رائیونڈ روڈ پر پیش آیا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل سوار کے درمیان تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 50 سالہ محمد شریف، اسکی بیٹی 7سالہ فاریہ اور بیٹا3سالہ صابر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں