ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

گوجرہ (نامہ نگار) ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا۔نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ چک 242 گ ب کے محسن علی کا 15 سالہ بیٹا احسن علی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر چک نمبر 242 گ ب نور پور بستی جارہا تھا کہ تیز رفتار ی کے باعث پیچھے سے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرہوگئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کردی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی نوجوان بیٹے کی نعش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیاصدر پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں