18

ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار) ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 1نوجوان جاں بحق’ دوسرا زخمی ہو گیا۔ جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدودِ فیصل آباد روڈ پر ونگے پل کے قریب ٹریکر ٹرالی کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار 2نوجوانوں کو کچل ڈالا جسکے نتیجہ میں 1نوجوان فیصل ولد اسلم موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ احسن ولد آصف کو شدید چوٹیں آئی، اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونیوالے نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ جبکہ جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش کو پولیس کے سپرد کر دیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے نوجوان کی لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں