ساہیوال(بیورو چیف)ساہیوال پاکپتن روڈ پر فروٹ منڈی جانے والے ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالے میں تصادم ۔تفصیلات کیمطابق ساہیوال پاکپتن روڈ پر فروٹ منڈی جانیوالے ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالے میں تصادم ٹرک ڈرائیور جاں بحق، حادثہ میں جاں بحق ڈرائیور کو ٹرک کی باڈی کاٹ کر نکالا گیاواقع تھانہ ڈل وریام کے علاقہ پاکپتن ساہیوال روڑ چک 84 ڈی کے قریب پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والا مکئی سے لدے ٹریکٹر ٹرالہ، فروٹ منڈی آم لے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا، واقع کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ڈرائیور کو ٹرک کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا، ڈرائیور کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ٹریکٹر ٹرالے ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہو گیا پولیس نے ٹریکٹر تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
25