ٹم ویلنس نے سائیکل ریس کا پندرہواں مرحلہ جیت لیا

پیرس(سپورٹس نیوز)بیلجیئم کے سائیکل سوارٹم ویلنس نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 15وا ں مرحلہ جیت لیا۔ یہ ٹم ویلنس کی ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔فرانس کے شمالی حصے کے ایک شہر للی سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا 112 ویں ایڈیشن جاری ہے، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 23ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 15ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں موریٹ سے کارکاسن تک 169.3 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھاجو پہاڑی رستے پر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں