ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے “ستھرا پنجاب مہم” پروگرا م کے تحت ضلع بھر کے شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (FWMC) کے زیر نگرانی کام کرنے والے میڈی لینڈ کمپنی کے افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور عملے کو مزید بہتری لانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ذیشان لبھا مسیح نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی صفائی سے متعلق شکایات کو فوری طور پر دور کیا جائے۔



