ٹوبہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے اقدامات جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صوبے کے شہروں کو خوبصور ت اور صاف ستھرا بنانے کے وژن کے تحت، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تیزی سے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا بنیادی مقصد شہر کو مزید دلکش بنانے کے لیے حکمت عملی طے کرنا اور مختلف محکموں کے درمیان رابطہ کاری کو بہتر بنانا تھا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس کے دوران، تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیلوں میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں