9

ٹوبہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے شہری ساتھ دیں،ڈپٹی کمشنر

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہر کی خوبصورتی کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیر نگرانی شہر میں صفائی اور جمالیا تی منصوبے تیز رفتار سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کنال روڈ پر کرب سٹونز کی رنگ کاری کی جا رہی ہے تاکہ سڑکوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔ ساتھ ہی شہر کے اہم راستوں اور عوامی مقامات پر موجود درختوں کے تنوں کی بھی سفید رنگ کاری کی جا رہی ہے، جس کا مقصد نہ صرف درختوں کو کیڑوں اور سورج کی شدت سے بچانا ہے بلکہ شہر کے ماحول کو مزید خوشگوار اور دلکش بنانا بھی ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے بتایا کہ شہری سہولت اور جمالیات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدامات شہر بھر میں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔ شہریو ں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس عمل میں میونسپل کمیٹی کا ساتھ دیں اور شہر کی خوبصور تی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں