ٹوبہ میں اسپیشل صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے اسپیشل صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی ضلع بھر میں خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے تحت تمام پارکوں اور عوامی تفریحی مقامات کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ مہم کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور انہیں عید کی خوشیوں سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لیے بہترین سہولیات مہیا کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ عید کے دنوں میں بھی صفائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے متحرک ہے، تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے صفائی عملے کو ہدایت کی کہ تمام پارکوں، گلیوں، سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں