ٹوبہ میں امن کی فضا مثالی ہے، ڈپٹی کمشنر

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پرامن پنجاب وژن کے تحت مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کے فروغ کے لیے پولیس لائن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ اور ڈی پی او عبادت نثار نے مشترکہ طور پر کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے علماکرام اور امن کمیٹی کے اراکین نے بھرپور شرکت کی اور ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں