3

ٹوبہ میں ایجوکیشن و فیملی پلاننگ میلے کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایجوکیشن و فیملی پلاننگ میلہ کامیابی کے ساتھ سپورٹس کرکٹ اسٹیڈیم، ٹوبہ روڈ جھنگ میں منعقد ہوا۔ جس میں فیملیز، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔میلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن محمد نعیم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور میڈیا کے افراد بھی موجود تھے۔ میلے کا بنیادی مقصد عوام میں ماں اور بچے کی صحت اور فیملی پلاننگ سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا تاکہ صحت مند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔ اس موقع پر بچوں اور فیملیز کیلئے مختلف تفریحی و تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں میوزیکل چیئر، کوئز مقابلے، پینٹنگ مقابلے اور صحت مند بچوں کے مقابلے شامل تھے۔بچوں کی جانب سے خصوصی پرفارمنس ٹیبلو پیش کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں