ٹوبہ میں بلا تفریق تجاوزات کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(بیوروچیف)غریب عوام کے تھڑے توڑنا اوربااثر افراد کو چھوڑنا ضلعی انتظامیہ کی جانبداری کا واضح منہ بولتا ثبوت ہے جس سے دیگر متاثرہ شہریوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ، متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ آخر ایسی کون سی رکاوٹ ہے جوکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی گرین بیلٹ پر ناجائزتعمیر شدہ دوکانیں جوں کی توں موجودہیں، جن کے خلاف ابھی تک ضلعی انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جوکہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے جبکہ اس کے برعکس ڈسٹرکٹ پریس کلب سے ملحقہ دکانوں کے سامنے لگا ہوا سولنگ بھی اکھاڑ دیا گیا ،جوظلم وزیادتی کے مترادف ہے، شہریوں نے افسران سے ملاقات کرکے توجہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی ناجائز تعمیر شدہ دکانوں کی طرف مبذول کروائے جانے کے باوجود ابھی تک کوئی ایکشن نہ لیا گیا ہے اور شہریوں کاکہنا ہے کہ سیاسی بااثر شخصیات نے ہمارا لاکھوں کا نقصان کروایا دیا ہے جبکہ بعض بااثر ناجائز قابضین کی مکمل پشت پناہی کررہے ہیں، شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ودیگر ارباب اختیارسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بلاتفریق ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اورضلعی انتظامیہ بااثر سیاسی شخصیات کی بے جا پشت پناہی کا مکمل راستہ بند کیا جائے،ذاتی مخالفت کی آڑ میں غریب عوام سے روٹی کا نوالہ چھیننا سراسرظلم وزیادتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں