ٹوبہ میں تجاوزات کیخلاف بھر پور آپریشن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر اور مربوط کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ذوالفقار صابر کی زیر قیادت شادمان کالونی، پیر محل میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 10مرلہ قیمتی سرکا ر ی اراضی واگزار کرائی گئی، جس کی مالیت تقریبا ایک کروڑ روپے (Rs. 10,000,000) بتائی گئی ہے۔ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن میں پولیس، ریونیو اور دیگر متعلقہ محکموں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ذوالفقار صابر نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر کسی بھی قسم کا قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ تمام تحصیلوں میں بلا امتیاز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ضلعی انتظامیہ حکومتی اثاثوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں