ٹوبہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد زور و شور سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی قیادت اور سی او میونسپل کمیٹی گوجرہ سید یاسر علی کی زیر نگرانی، شہر کے اہم مقام گڈھا خانہ چوک سے تجاوزات کا کامیاب آپریشن کر کے خاتمہ کر دیا گیا۔ یہ کارروائی عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ سی او میونسپل کمیٹی سید یاسر علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق، ہمارا مقصد گوجرہ کو ایک خوبصورت اور صاف ستھرا شہر بنانا ہے۔ گڈھا خانہ چوک سے تجاوزات کا ہٹایا جانا اسی ہدف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس سے نہ صرف ٹریفک کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ شہریوں کے لیے ایک صاف اور پرسکون ماحول بھی میسر آئے گا۔ ہماری ٹیم مستقبل میں بھی بیوٹیفکیشن اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی تاکہ گوجرہ کو ایک مثالی شہر کی شکل دی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں