ٹوبہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈائو ن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں چاروں تحصیلوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر علی سمیر کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف صدر بازار میں ہیوی مشینری کے ساتھ آپریشن کیا گیا۔ دکانوں کے باہر پختہ تھڑوں کو ہیوی مشینری کے ساتھ مسمار کیا گیا جبکہ دکانوں کے باہر سامان کو اٹھا لیا گیا۔ دوسری جانب تحصیل گوجرہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ اپریشن کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور قبضہ مافیا کو سرکاری اراضی پر قابض نہیں ہونے دیں گے۔کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے تحت شہر میں بیوٹیفکیشن کے حوالے سے کام جاری ہے۔ شہر کے تمام انٹری پوائنٹس پر شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جائیں۔ گرین بیلٹ کو نئے سرے سے خوبصورت بنانے کے لئیدلکش اور سایہ دار پودے لگانے کا عمل تیز کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں