14

ٹوبہ میں سالانہ عظیم الشان میلادمصطفی ۖ کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)سالانہ پانچ ویں عظیم الشان محفل میلاد مصطفے ۖ کا انعقاد زیر صدارت پیر سید جمال الدین حسن چشتی نظامی محلہ فاطمہ جناح کالونی میں ٹھیکدار محمد ندیم چشتی نظامی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوہی جس میں خصوصی خطاب نامور خطیب حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر ابوبکر سیالوی نے کیا اور تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری عبدالحمید اور نعت کی سعادت عالمی شہرت یافتہ امن شوکت فریدی پاک پتن شریف والے اور محمد ذیشان انور سیالوی نے حاصل کی سب ثنا خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اچھے انداز میں اپنا ہدیہ عقیدت پیش کیا اور نقابت کے فرائض عبدالرحمن نظامی نے انجام دیے محفل کے اختتام پر امت محمدیہ مرحومہ کی مغفرت اور بیماروں کی صحت یابی سمیت ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں