ٹوبہ میں ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے صفائی کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے میڈی لینڈ کمپنی کی ڈمپنگ سائٹ اور ورکشاپ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے عمل، کوڑا کرکٹ کی مناسب تلفی اور ورکشاپ میں گاڑیوں کی مرمت کے نظام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری صفائی کے نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ صفائی کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کا استعمال کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے میڈی لینڈ کمپنی کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی کے عمل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں