22

ٹوبہ میں سرویکل کینسر سے بچائو بارے آگاہی مہم جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر سروائیکل کینسر سے بچائو کی ویکسین HPVویکسین کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے، جس کی نگرانی فوکل پرسن ڈی ایچ او ڈاکٹر فیضان ارشد کر رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میںڈویژنل پبلک سکول کمالیہ کیمپس میں آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے شرکت کی۔ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہHPVویکسین گز شتہ تین سال سے سعودی عرب سمیت متعدد اسلا می ممالک میں بچیوں کو دی جا رہی ہے اور اس کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں بھی گزشتہ دنوں کے دوران ہزاروں بچیوں کو یہ ویکسین لگائی جا چکی ہے اور اب تک کسی قسم کا کوئی منفی اثر رپورٹ نہیں ہوا، جو اس کی مکمل حفاظت اور موثریت کو ظاہر کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں