ٹوبہ میں فوج سے اظہار عقیدت کیلئے فلیکس آویزاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)پاکستان آرمی سے والہانہ محبت اور یکجہتی کے اظہار کے طور پر ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر کو قومی جذبے سے لبریز فلیکسوں سے سجا دیا گیا۔ شہر کی گلیوں، چوراہوں اور اہم مقامات پر شہریوں کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ عقیدت اور حمایت پر مبنی بینرز اور فلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔ہر گلی، ہر چوک اور ہر کوچہ “افواجِ پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج رہا ہے۔ شہریوں نے کھل کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “پاک فوج ہمارا فخر ہے، ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں”۔یہ فلیکس نہ صرف عوامی جذبے کا اظہارہیں بلکہ حالیہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیا بی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین بھی پیش کرتے ہیں۔ شہریوں نے افواجِ پاکستان کو زبردست مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط دفاعی طاقت ہے اور بھارتی جار حیت یا بزدلانہ حملوں سے ہمیں کوئی خوف نہیں۔عوام نے بھارت کی حالیہ دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے بھرپور ردعمل دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں