ٹوبہ میں لائیو سٹاک کارڈ سکیم کی رجسٹریشن کا دوسرا مرحلہ جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست ویژن کے تحت لائیو اسٹاک کارڈ سکیم کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، جسکا مقصد مویشی پال کسانوں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹا ک ڈاکٹر حنا ظفر نے بتایا کہ ضلع بھر میں کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے کسانوں کو مویشیوں کی بہتر دیکھ بھال کیلئے مالی امداد کیساتھ ساتھ 25 فیصد تک کیش نکالنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، تاکہ انہیں آسان، شفاف اور بروقت مدد میسر آ سکے۔ درخواست گزار کا موبائل نمبر قومی شناختی کارڈ کے نام پر فعال اور محکمہ لائیو اسٹاک کے سسٹم SPMS-9211میں رجسٹر ہونا لازمی ہے۔ رجسٹریشن کے لیے کسان PLCشناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070پر ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں